مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی زیر انتظام وادی میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ وادی کے ضلع کپواڑہ کے علاقے کٹوپورا میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا، بھارتی فوج کے اس اقدام کے باعث نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور مظاہرہ کیا۔ بھارتی فوج نے مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے جب کہ حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔
بھارتی زیر انتظام وادی میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1887255
آپ کا تبصرہ